تفسير ابن كثير



سورۃ الصافات

[ترجمہ محمد جوناگڑھی][ترجمہ فتح محمد جالندھری][ترجمہ عبدالسلام بن محمد]
وَإِنَّ لُوطًا لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ[133] إِذْ نَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ[134] إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ[135] ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ[136] وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِمْ مُصْبِحِينَ[137] وَبِاللَّيْلِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ[138]

[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد] اور بلاشبہ لوط یقینا رسولوں میں سے تھا۔ [133] جب ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات دی ۔ [134] سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی۔ [135] پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کر دیا۔ [136] اور بلا شبہ تم یقینا صبح جاتے ہوئے ان پر سے گزرتے ہو۔ [137] اور رات کو بھی۔ تو کیا تم سمجھتے نہیں؟ـ [138]
........................................

[ترجمہ محمد جوناگڑھی] بیشک لوط (علیہ السلام بھی) پیغمبروں میں سے تھے [133] ہم نے انہیں اور ان کے گھر والوں کو سب کو نجات دی [134] بجز اس بڑھیا کے جو پیچھے ره جانے والوں میں سے ره گئی [135] پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کر دیا [136] اور تم تو صبح ہونے پر ان کی بستیوں کے پاس سے گزرتے ہو [137] اور رات کو بھی، کیا پھر بھی نہیں سمجھتے؟ [138]۔
........................................

[ترجمہ فتح محمد جالندھری] اور لوط بھی پیغمبروں میں سے تھے [133] جب ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو سب کو (عذاب سے) نجات دی [134] مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ جانے والوں میں تھی [135] پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کردیا [136] اور تم دن کو بھی ان (کی بستیوں) کے پاس سے گزرتے رہتے ہو [137] اور رات کو بھی۔ تو کیا تم عقل نہیں رکھتے [138]۔
........................................

 

تفسیر آیت/آیات، 133، 134، 135، 136، 137، 138،

قوم لوط علیہ السلام ایک عبرت کا مقام ٭٭

اللہ تعالیٰ کے بندے اور اس کے رسول لوط علیہ السلام کا بیان ہو رہا ہے کہ ” انہیں بھی ان کی قوم نے جھٹلایا۔ جس پر اللہ کے عذاب ان پر برس پڑے اور اللہ نے اپنے پیارے لوط علیہ السلام کو مع ان کے گھر والوں کے نجات دے دی۔ لیکن ان کی بیوی غارت ہوئی قوم کے ساتھ ہی ہلاک ہوئی اور ساری قوم بھی تباہ ہوئی۔ قسم قسم کے عذاب ان پر آئے اور جس جگہ وو رہتے تھے وہاں ایک بدبودار اور جھیل بن گئی جس کا پانی بدمزہ بدبو بد رنگ ہے جو آنے جانے والوں کے راستے میں ہی پڑی ہے۔ تم تو دن رات وہاں سے آتے جاتے رہتے ہو اور اس خوفناک منظر اور بھیانک مقام کو صبح شام دیکھتے رہتے ہو۔ کیا اس معائنہ کے بعد بھی عبرت حاصل نہیں کرتے اور سوچتے سمجھتے نہیں ہو؟ کس طرح یہ برباد کر دیئے گئے؟ ایسا نہ ہو کہ یہی عذاب تم پر بھی آ جائیں “۔
7603



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.